عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خلا' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے مشتق صیغہ امر 'دار' بطور لاحقہ فاعلی ملانے کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'نالی' ملانے سے مرکب بنذا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٦٩ء میں "نفسیات کی بنیادیں" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : خَلادار نالِیوں [خَلا + دار + نا + لیوں (و مجہول)]
١ - وہ نلکی جو ہوا سے بالکی خالی کر کے سر بہ مہر کر دی گئی ہو، انگریزی (Vacum Tube)۔
"چھوٹی چھوٹی خلادار نلیوں کے استعمال سے جنہیں شکل ١٧٠ میں دکھایا گیا ہے، آلات سماعت کے نمونے میں زبردست ترقیاں حال ہی میں کی گئی ہیں۔۔"
( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، ٣٨٥ )