١ - آدھ سیر آٹا لگا دینا
نوکری دلوا دینا، روزگار مہیا کر دینا۔"کہیں میرا بھی آدھ سیر آٹا لگا دیجئے تو بڑی پرورش ہو۔"
( ١٨٨٦ء، مخزن المحاورات، ١٦ )
٢ - آدھ آٹے سے لگ جانا
بسر اوقات کے قابل نوکری یا روزگار ہو جانا۔ (امیراللغات، ٨١:١، نوراللغات، ٨٤:١)
٣ - آدھ سیر آٹے کے سِر ہو جانا
بسر اوقات کے قابل نوکری یا روزگار ہو جانا۔ (امیراللغات، ٨١:١)