خلائی سیل

( خَلائی سَیل )
{ خَلا + ای + سَیل (ی لین) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'خلائی' کے ساتھ انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'سیل' مانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٧١ء میں "الیکٹرانی کرنوں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اخراجی سیل کی ایک قسم جسم کے بلب کے اندر اونچے درجے کا خلا بنا دیا جاتا ہے، یہ سیل روشنی کی شدت اور کرنٹ کے درمیان پورا پورا تناسب قائم رکھتے ہیں، ان کے اندر خارج شدہ الیکٹران آزادانہ حرکت کرتے ہیں انگریزی (Vacum Cell)۔
"پہلی قسم اخراجی سیل کی ہے. یہ سیل دو طرح کے ہوتے ہیں ایک خلائی سیل اور دوسرا گیس سے بھرا سیل۔"      ( ١٩٧١ء، الیکٹرانی کرنوں کے عملی اطلاقات، ١٩٣ )