خلعت بحالی

( خِلْعَتِ بَحالی )
{ خِل + عَتے + بَحا + لی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خلعت' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'بحالی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٨٠ء میں "آب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ لباس یا پوشاک جو بادشاہ کی جڈانب سے کسی عہدے پر دوبارہ تقرر کے موقع پر دی جائے۔
"سعادت علی خاں نے آکر خلعت بحالی اور ایک ہزار روپیہ دعوت کا بھجوایا۔"      ( ١٨٨٠ء، آب حیات، ٢١٩ )