خلعت خانہ

( خِلْعَت خانَہ )
{ خِل + عَت + خا + نَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خلعت' کے ساتھ فارسی لاحقہ ظرفیت 'خانہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٧٣ء میں "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : خِلْعَت خانے [خِل + عَت + خا + نے]
جمع   : خِلْعَت خانے [خِل + عَت + خا + نے]
جمع غیر ندائی   : خِلْعَت خانوں [خِل + عَت + خا + نوں (و مجہول)]
١ - وہ جگہ جہاں خلعت تیار کیے جائیں یا رکھے جائیں۔
"داروغہ. داروغہ دارالشفاء، داروغہ، خالصہ، داروغہ، خلعت خانہ ہر ایک اپنی خدمت اور کام میں مشغول رہتا ہے۔"      ( ١٨٧٣ء، مطلع العجائب، (ترجمہ)، ٢٩٨ )