خلعت کہن

( خِلْعَتِ کُہَن )
{ خِل + عَتے + کُہَن }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خلعت' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'کہن' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٧ء میں "مراثی شاد عظیم آبادی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پرانا لباس۔
 دو مجکو جلد لاکے کوئی خلعت کہن تا ہو مرے لیے دم آخر وہی کفن      ( ١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، مراثی، ٥٠:٢ )