خلق اللہ

( خَلَقُ اللہ )
{ خَلَقُل (ا، ل غیر ملفوظ) + لَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خلق' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'اللہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٦٩٧ء میں "پنج گنج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - جمع )
١ - اللہ کی مخلوق، لوگ۔
"انہوں نے خدا کے بھی خلاف کیا اور خلق اللہ کو بھی جاہل اور گمراہ بنانا چاہا۔"      ( ١٩٣٤ء، القرآن الحکیم (تفسیر مولانا شبیر احمد عثمانی)، ٤٥ )