تعدیل ارکان

( تَعْدِیلِ اَرْکان )
{ تَع + دی + لے + اَر + کان }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تعدیل' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'رکن' کی جمع 'ارکان' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٦٨٨ء میں "قلمی نسخہ ہدایات ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - نماز کے ارکان اطمینان و آہستگی کے ساتھ ادا کرنا۔
 سکون و ادب عشق میں چاہیے عبادت میں تعدیل ارکاں ہے فرض      ( ١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ٨٥ )