تعدیل زمانہ

( تَعْدِیلِ زَمانَہ )
{ تَع + دی + لے + زَما + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تعدیل' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'زمانہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٣٩ء میں "رسالہ اعمال کرہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ ہیئت ]  دو وقتوں کے ملاپ کے وقت کی حالت۔
"جو تفاوت حقیقی اور غیرحقیقی دوپہر کے درمیان میں پایا جاتا ہے اس کو تعدیل زمانہ کہتے ہیں۔"      ( ١٨٣٩ء، رسالہ اعمال کرّہ، ٣٦ )