تعدیم

( تَعْدِیم )
{ تَع + دِیم }
( عربی )

تفصیلات


عدم  عَدِیم  تَعْدِیم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٤٨ء میں "طبیعیات کی داستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - معدوم کرنا یا ہونا، نیست کرنے یا ہونے کی حالت و کیفیت۔
"تخلیق ممکن نہیں اس لیے کہ لاشے سے شے نہیں پیدا ہو سکتی یعنی نسبت سے، ہستی، اس لیے نیستی یا عدم کا وجود نہیں، بالعکس تعدیم بھی ممکن نہیں کیونکہ شے لاشے نہیں بن سکتی۔"      ( ١٩٤٨ء، طبیعیات کی داستان، ٣٩٠:١ )