تعریق

( تَعْرِیق )
{ تَع + رِیق }
( عربی )

تفصیلات


عرق  عَرَق  تَعْرِیق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٢ء میں "میڈیکل جیو رس پروڈنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - پسینہ لانا۔
"اس مصد کحے لیے تلیٹین وغیرہ کے ذرائع کام میں لائے جاتے ہیں۔"      ( ١٩٣٣ء، حمیات اجامیہ، ٥٢ )
٢ - [ طب ]  عرق یا روغن نکالنا، عرق کشید کرنا۔
 تھی کہاں پہلے صنعت تعریق ڈول جنتر نہ تھا قرع انیق      ( ١٩١٦ء، نظم طباطبائی، ١٦٨ )