١ - [ لفظا ] عرفانی، برہنہ کرنا، فاش کرنا، کھولنا، ظاہر کر دینا، (ارضیات) (چٹان وغیرہ سے) اوپر کی مٹی یا خس و خاشاک کو ہٹانا۔
"تعریہ و تحلیل کے بطکی العمل اسباب نے. جغرافیائی رقبوں کی شکل تبدیل کر دی۔"
( ١٩١٠ء، معرکہ مذہب سائنس ٢٦٧ )
٢ - [ عکاسی ] پلیٹ یا فلم کو دھونے کا عمل، دھلائی انگریزی: Deveopment۔
"یہ ابرص جانور ایسے ہی ہیں جیسی کہ عکحاسی تختیاں جن کا تعریہ ہوا ہے لیکن جن کو نمایاں اور صاف نہیں کیا گیا۔"
( ١٩٤٧ء، مینڈلیت، ٤٤ )
٣ - دھوپ میں رکھنا، بارش میں ڈال دینا، کھلا ہوا رکھنا، انگریزی Expose۔
"ہاتھ کو پہلے ٤٠ درجہ تپش میں رکھیے تو ٣ درجہ تپشش کا پانی واضح طور پر سرد معلوم ہوگا اس طرح ٢٠ درجے پر پہلے سے تعریہ ٣ درجہ کے پانی کو قطعی طور پر گرم بنا دے گا۔"
( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، ٥١٤ )