تعطین

( تَعْطِین )
{ تَع + طِین }
( عربی )

تفصیلات


عطن  تَعْطِین

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٣١ء میں "نسیجیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ طب ]  کسی نباتاتی دوا یا چیز کو کسی سیال میں بھگو کر نرم کرنا، انگریزی Maceration۔
"جب ہڈی کی تعطین کر لی جاتی ہے تو یہ خاکی مادہ حیوانی مادہ کے تعفن کو روک دیتا ہے۔"      ( ١٩٣١ء، نسیجیات، ١١٥:١ )