تعقیم

( تَعْقِیم )
{ تَع + قِیم }
( عربی )

تفصیلات


عقم  عَقِیم  تَعْقِیم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٤٨ء میں "عمل طب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ طب ]  نباتی جراثیم (بکٹیریا) سے پاک کرنا، اتلاف جراثیم، انگریزی Sterilization۔
"پچکارے کو حلقوم یا لوزہ پر پھیر کر ایک تعقیم کی ہوئی کانچ کی یا دھات کی نلی میں داخل کر دیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٤٨ء، عمل طب، ١٦٩ )
٢ - [ طب ]  عورت کو عقیمہ یا بانجھ کر دینا (مخزن الجواہر، 228)۔