تعلیج

( تَعْلِیج )
{ تَع + لِیج }
( عربی )

تفصیلات


علج  تَعْلِیج

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٧٤ء میں "علم التجوید و قرات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - (تجوید و قرات) تلاوت کو عیوب سے پاک رکھنا۔
"تعلیج کا لفظ علاج سے مشتق ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ حروف و کلمات کی تلاوت کو تطریب، ترعید، تحرین، ترقیص. ترجیع جیسے عیوب سے پاک رکھیں۔"      ( ١٩٧٤ء، علم التجوید و قرات، ١٥ )