اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کسی مضمون چیز یا شخص کو کسی چیز میں مشغول رکھنا۔
"مسلم کا کام احکام کی تعمیل ہے نہ کہ. تعلیل کی ادھیڑ بن۔"
( ١٩٤٥ء، حکیم الامت، ٧٠ )
٢ - [ فلسفہ ] علت و معلول کا تعلق۔
"شوپن ہار نے نفس کا صرف ایک اعتبار یا عنوان مانا ہے اور وہ تعلیل یعنی علت و معلول کا تعلق ہے۔"
( ١٩٣٠ء، شوپن ہار، ٤٨٠ )
٣ - کسی چیز کا سبب بیان کرنا، کسی مطلب کو دلیل کے ساتھ بیان کرنا اور اس کے صحیح ہونے کی وجہ ثابت کرنا۔
"انسانی دماغ کو اس وقت تک چجین نہیں پڑتا جب تک وہ مظاہر قدرت کو تعلیل کے سلسلے میں منسلک نہیں کر دیتا۔"
( ١٩١٨ء، تحفہ سائنس، ١٤٣ )
٤ - [ قواعد ] حرف علت کو زائل کرنا یا بدل دینا یا کسی لفظ کے حرف علت کو ساکن یا حذف کر کے اس میں تخفیف کرنا اور تبدیلی کی وجہ بیان کرنا۔
"یہ ضرور کسی لفظ کی تعلیل، کوئی گردان، کسی جملہ کی ترکیب. پوچھیں گے۔"
( ١٩٦٠ء، گلکدہ، جعفری، ٤١٦ )