تعلیمی

( تَعْلِیمی )
{ تَع + لی + می }
( عربی )

تفصیلات


علم  تَعْلِیم  تَعْلِیمی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تعلیم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے 'تعلیمی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٥٤ء میں "گلستان سخن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - تعلیم سے منسوب یا متعلق، تعلیم کا۔
"ہم دونوں کے علاوہ. تعلیمی بورڈ کے ممبر اور غالباً ترکی تعلیمی مشیر شامل تھے۔"      ( ١٩٣٤ء، اقبال نامہ، ١٨٥:١ )
٢ - سکھایا پڑھایا ہوا، تعلیم یافتہ۔
 بیان جو آپ کرتے ہیں وہ گھر والے ہی کہتے ہیں نہیں قائل ہے بندہ ایسی تعلیمی گواہ کا١٨٤٥ء، گلستان سخن، ٨٦