١ - ایک روئیدگی ہے جس کی بلندی ڈیڑھ گز تک ہوتی ہے اور ساق اس کی اندر سے کھوکھلی ہوتی ہے پتے چوڑے اور لمبے ہوتے ہیں جو کسی قدر لکڑی کے کانٹے سے مشابہت رکھتے ہیں ان پتوں کی نوک لمبی ہوتی ہے اور یہ نرم ہوتے ہیں ان کی دو قسمیں ہیں بعض کی ساق اور پتوں کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے اور بعض کا صرف سفید ہوتا ہے ساق کے سروں پر بالیاں ہوتی ہیں جن میں ننھے منے بیج کثرت سے ہوتے ہیں مزا اس کا تھوڑا سا شریں ہوتا ہے۔