راضی خوشی

( راضی خوشی )
{ را + ضی + خُشی (و معدولہ) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'راضی' کے ساتھ فارسی صفت 'خوشی' لگانے سے مرکب 'راضی خوشی' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢١ء کو "پتنی پرتاب" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - خوش خوش، چین چان سے، صحیح سالم، بھلا چنگا، امن و امان سے۔ (فرہنگ آصفیہ)۔
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - خیرو عافیت، مرضی و منشا۔
"واہ، کیا اپنی بچی کی راضی خوشی نہ پوچھوں۔"      ( ١٩٢١ء، پتنی پرتاب، ١١٦ )