راز دارانہ

( راز دارانَہ )
{ راز + دا + را + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'راز' کے ساتھ فارسی صفت 'دار' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے مرکب 'راز دارانہ' اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "خیمے سے دور" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - راز دار کی مانند، سرگوشی کے انداز میں۔
"سرک کرلمبو کے قریب آگیا، راز دارانہ لہجہ میں بولا . تمہارا کیا خیال ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، خیمے سے دور، ١٢٩ )