کوئے یار

( کُوئے یار )
{ کُو + اے + یار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا۔ ماخذ زبان میں یہ اسم ظرف مکاں 'کُو' کو یائے اضافت کے ذریعے ایک دوسرے اسم 'یار' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٥ء کو "یادگار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( واحد )
جمع   : کُوئے یاراں [کُو + اے +یا + راں]
١ - کوئے ناز، کوچہ محبوب، کوئے جاناں، محبوب کی گلی یا گھر۔
 زاہد تمام عمر حریض جناں رہا ابرار نے پسند کیا کوئے یار کو      ( ١٩٧٥ء، صدر رنگ، ٩٧ )