کو بہ کو

( کُو بَہ کُو )
{ کُو + بَکُو (ہ غیر ملفوظ) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا ماخذ زبان میں اسم ظرف 'کُو' کے بعد حرف جار 'بَہ' اور پھر مرکبی راس 'کُو' لانے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - گلی گلی، جگہ جگہ، در بدر، جابجا۔
 ڈھونڈتے پھرے سکون دل جہواں میں کُو بَکُو اور اپنے ہی کیے کی خود سزا ہو جایئے      ( ١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٥٥ )