فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سرخ' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'بتی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو مبں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً ١٨٤٦ء سے "کلیات آتش" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : سُرْخ بَتِّیوں [سُرْخ + بَت + تِیوں (و مجہول)]
١ - لال رنگ کی باریک دستار۔
سیل آرائش چراغ حسن کو دے گا فروغ سرخ بتی باندھے گا وہ دل ستاں بالائے سر
( ١٨٤٦ء، آتش، کلیات، ٨٢ )
٢ - سڑک پر نصب لال رنگ کا ٹریفک سِگنل کا نشان جس کا مطلب یہ ہے کہ سوراریوں کی آمد و رفت رکی ہوئی ہے۔
"محکمہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کیمرے ان مقامات پر نصب کئے جائیں جہاں زیادہ تر حادثات رونما ہوتے ہیں اور سرخ بتی کی خلاف ورزی کرنے کے واقعات کے خدشات ہیں۔"
( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ١٣ جون، ١٢ )