استاد الاساتذہ

( اُسْتادُ الْاَساتِذَہ )
{ اُس + تا + دُل (الف غیر ملفوظ) + اَسا + تِذَہ }
( عربی )

تفصیلات


فارسی زبان کے لفظ 'استاد' کی تعریف 'استاذ' ہے۔ 'اساتذہ' اس کی جمع ہے۔ اردو میں یہ ترکیب اردو میں یہ ترکیب ١٩٥٨ء کو آزاد نے "مسلمان عورت" میں استعمال کی۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - استادوں کا استاد، بڑے بڑے علما کا استاد، استاد الاستاد۔
"اصول نظام تمدن کا بانی استاذ الاساتذہ۔"      ( ١٩٥٨ء، آزاد (ابوالکلام) مسلمان عورت، ٥٤ )