اصلاً انگریزی زبان کا اسم ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اردو رسم الخط میں اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٨٨٦ء میں 'کلیات اردو' میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : بائِیسِکلوں [با + ای + سِکلوں (و مجہول)]
١ - سائیکل، دو پہیوں کی گاڑی جس کے اگلے پہیے کے اوپر ایک ہینڈل اور پچھلے پہیے پر گدی ہوتی ہے اور جو ادھر ادھر پیڈلوں پر پاؤں رکھ کر ان کو دبانے سے چلنے لگتی ہے۔
کرتے ہیں بائیسکل پر خوب وہ دفع ریاح اب تو بیلن ارغنوں کا یہ سواری ہو گئی
( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ١٠٢:٢ )