بانی

( بانی )
{ با + نی }
( عربی )

تفصیلات


بنی  بانی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے صیغۂ اسم فاعل مشتق ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
تفضیلی حالت   : بانِیوں [با + نِیوں (واؤ مجہول)]
١ - بنیاد ڈالنے والا، ایجاد و اختراع کرنے والا۔
 وہی سب سے اول اسی کا ظہور وہی سب کا بانی بنا ہے وہی      ( ١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ٢٥٠ )
٢ - آغاز کرنے والا، موجب، محرک۔
"اسلام کے شدید مخالف اور بدر واحد اور احزاب و خندق کے بانی تھے۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ١٨٨:٣ )
  • & N- skilful
  • clever
  • expert (in)
  • astute;  consummate rogue
  • clever rascal;  swindler
  • sharper