تابعی

( تابِعی )
{ تا + بِعی (ب کسرۂ مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


عربی  تابِع  تابِعی

عربی زبان کے لفظ 'تابع' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ اردو میں یہ لفظ سب سے پہلے ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
جمع   : تابِعِین [تا + بِعین (ب کسرۂ مجہول)]
جمع غیر ندائی   : تابِعِیوں [تا + بِعِیوں (ب کسرۂ مجہول، و مجہول)]
١ - [ حدیث ]  وہ شخص جس نے بحالت ایمان صحالی رسولۖ سے استفادہ کیا ہو اور ایمان کی حالت میں مر گیا ہو۔
"ان میں جندب بن کعب ازدی بھی تھے جو بڑے مشہور تابعی ہیں۔"      ( ١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ١٩٥:١ )