تابعیت

( تابِعِیَّت )
{ تا + بِعی (کسرہ مجہول) + یَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی  تابِعی  تابِعِیَّت

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ لفظ 'تابِعی' کے ساتھ 'ت' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٧٦٩ء کو 'آخرگشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تابع داری، اطاعت، پیروی۔
 جیوں اور مروں پھر جب میں اٹھوں نہیں تابعیت نبی میں ہٹوں      ( ١٧٦٩ء، آخرگشت، ١٠٢ )
٢ - تابعی کا درجہ یا مرتبہ۔     
"چونکہ اس سے تابعیت کا رتبہ حاصل ہوتا ہے اس لیے پھر مسئلہ مذہبی پیرایہ میں آ گیا۔"     رجوع کریں:   ( ١٨٩٠ء، سیرۃ النعمان، ٢١ )