تابندگی

( تابِنْدْگی )
{ تا + بِنْد + گی }
( فارسی )

تفصیلات


تافتَن  تاب  تابِنْدْگی

فارسی زبان سے اسم مشتق ہے۔ مصدر 'تافتن' سے فعل امر 'تاب' سے اسم کیفیت ہے۔ اردو میں ١٨١٢ء کو "گل مغفرت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - چمک، روشنی، تابانی۔
 تمام برق کی تابندگی کا چرچا ہے کبھی یہ لوگ ذرا ذکر آشیاں تو کریں      ( ١٩٢٤ء، نقوش مانی، ١٠٥ )