پاداش

( پاداش )
{ پا + داش }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'پا' کے ساتھ مصدر'داشتن' سے مشتق فعل ماضی 'داشت' کا مخفف 'داش' لگایا گیا ہے۔ مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مذکر اور مؤنث دونوں صورتوں میں مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء میں خاورنامہ میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - صلہ، بدلہ، عوض، مکافات، جزا، سزا۔
"سکھ جو مسلمانوں سے پاداش - لینے کے لیے تدابیر سوچتے تھے ان کی تعداد کافی نہ تھی۔"      ( ١٩١٠ء، ذکاء اللہ، تاریخ ہندوستان، ٥٨:٩ )
٢ - سزا، تعزیر، جرمانہ
"مجھ کو فلاں جرم کی پاداش میں یہ تکلیف بھگتنی پڑی ہے۔"      ( ١٩٣٦ء، راشدالخیری، تربیت نسواں۔ ٨٥ )