فارسی زبان میں اسم 'پا' کے ساتھ فارسی اسم 'مرد' بطور لاحق لگنے سے 'پامرد' اسم صفت بنا۔ اس کے ساتھ فارسی لاحقہ کیفیت 'ی' لگانے سے اسم کیفیت بنا اور اردو زبان میں فارسی سے ماخوذ ہے۔ ١٨٦٨ء میں 'انشائے سرور' میں مستعمل ملتا ہے۔