پاخانہ

( پاخانَہ )
{ پا + خا + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'پا' کے ساتھ فارسی اسم 'خانہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٣ء میں 'خانہ داری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - چھوٹا کمرہ یا کوئی پردے دار جگہ جہاں رفع حاجت کے لیے بیشتر قدمچے وغیرہ بنے ہوتے ہیں، آج کل فلش یا کموڈ وغیرہ بھی ہوتا ہے، جائے ضرور، بیت الخلا، سنڈاس کاکس، ٹٹی۔
"ایسا پاخانہ جس میں سنڈاس ہو بہت اچھا ہوتا ہے۔"      ( ١٩١٦ء، خانہ داری، ١/٣ : ٧ )
٢ - فضلہ، بزاز، گو۔
"انگنائی میں بچوں کا پاخانہ پڑا ہوا۔"      ( ١٩٣٥ء، بیگمات شاہان اودھ، ١٧ )