بت پرستی

( بُت پَرَسْتی )
{ بُت + پَرَس + تی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'بت' کے ساتھ مصدر پرستیدن سے مشتق صیغۂ امر 'پرست' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'بت پرست' مرکب بنا اور پھر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'بت پرستی' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں 'قلی قطب شاہ' کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - پتھر پوجنا، مورتوں کو اپنا معبود ماننا، فرضی خداؤں کے مجسموں کو بوجنا؛ کافری۔
"یا میں نہ ہوں گا یا جوسلین نہ ہو گا جو اپنی تثلیث و بت پرستی کی حمایت میں توحید سے لڑ رہا ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، شوقین ملکہ، ١٨ )
  • image-worship
  • idolatry