پارلیمنٹ

( پارْلِیمِنْٹ )
{ پار + لی + مِنْٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی سے اردو میں داخل ہوا۔ اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٨٧٢ء میں "اخبار مفید عام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم جمع ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : پارْلِیمِنْٹس [پار + لی + مِنْٹْس]
جمع غیر ندائی   : پارْلِیمِنْٹوں [پار + لی + مِن + ٹوں (و مجہول)]
١ - مجلسِ شوریٰ، منتخب نمائندوں کی جماعت، جو قانون سازی اور حکومت کے کاموں میں مدد کرتی ہے، کسی ملک کی اعلٰی مجلس مقننہ۔
"پریس نے گورنمنٹ ہند پر بڑی نکتہ چینی کی اور پارلیمنٹ میں کئی سوالات ہوئے۔"      ( ١٩٣٤ء، حیاتِ محسن، ٢٧ )
  • Parliament