پارک

( پارْک )
{ پارْک }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی سے اردو میں آیا اور اپنے اصل معنوں میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٩ء میں "مسافران لندن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : پارْکوں [پار + کوں (و مجہول)]
١ - آبادی کے اندر یا اس سے متصل وہ تفریح گاہ جو بیشتر سبزہ خوش رنگ پھولوں اور خوش نما درختوں سے آراستہ ہوتی ہے، کھلا باغ، مخصوص تفریح گاہ۔
"لوگ - پارک، میوزیم اور عمارت کی سیر کرتے ہیں۔"      ( ١٩٠٥ء، مقالاتِ حالی، ١٠٥:٢ )