تابع مہمل

( تابِع مُہْمَل )
{ تا + بِع + مُہ + مَل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ لفظ 'تابِع' کے ساتھ عربی زبان سے اسم 'مُہْمَل' استعمال کیا گیا ہے اس میں 'تابع' موصوف اور 'مہمل' صفت ہے۔ اردو میں ١٨٩٧ء کو "بادشاہ نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ بے معنی لفظ جو کسی بامعنی لفظ کے بعد بولا جاتا ہے بامعنی لفظ کے حرف اول کو عموماً واو وغیرہ سے بدل دیتے ہیں۔ باقی حروف وہی ہوتے ہیں جو اصل لفظ میں پائے جاتے ہیں، جیسے : چراغ وراغ، پانی وانی، کتاب وتاب وغیرہ۔
"یہ زبان کے چٹخارے اور چوچلے ہیں اور ان میں ایک جھلک تابع مہمل کی بھی نظر آتی ہے۔"      ( ١٩٦١ء، اردو زبان اور اسالیب، ٢٥٥ )