آرمیدگی

( آرْمِیدگی )
{ آر + مِید + گی }
( فارسی )

تفصیلات


آرمِیدن  آرام  آرْمِیدگی

فارسی زبان کے مصدر 'آرمیدن' سے علامت مصدر 'ن' گرا کر 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'آرمیدگی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٩ء میں "مرآۃ گیتی نما" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : آرْمِیدگِیاں [آر + مِید + گِیاں]
جمع غیر ندائی   : آرْمِیدگِیوں [آر + مِید + گِیوں (واؤ مجہول)]
١ - آرام، اطمینان، سکون، پریشانی یا حرکت کی ضد۔
"پریشانی دل و دماغ اور تشت خاطر فاتر کا عذر کیا اور کہا کہ آرمیدگی ظاہر پر دھوکا نہ کھاؤ۔"      ( ١٨٥٩ء، مرآۃ گیتی نما، ٧ )