تاب کاری

( تاب کاری )
{ تاب + کا + ری }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب ہے۔ 'تاب' کے ساتھ 'کار' لاحقۂ فاعلی لگایا گیا ہے اور پھر فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ ١٩٧٠ء کو "جدید طبیعیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تاب کار عناصر (Radio-active elements) سے شعاعیں خارج ہونے کا عمل۔
"تابکاری ایک ایسا عمل ہے جسے واپس لوٹایا نہیں جا سکتا۔"      ( ١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ٥١٩ )