١ - اونچے ایٹمی وزن رکھنے والے بعض عناصر ایسے جو مستقل طور پر تمام وقت مختلف نوعیت کی طاقتور شعاعیں خارج کرتے رہتے ہیں ان کے نتیجے میں ان ایٹموں کی توڑ پھوڑ ہوتی رہتی ہے اور وہ ایک قسم کے ایٹم سے بتدریج دیگر قسم کے ایٹموں میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں، ایسے عناصر کو تاب کار عناصر (Radio-active elements)کہتے ہیں۔
"تابکاری کا عمل ہر آن متواتر جاری رہتا ہے اور یہ تابکار عنصر کی اپنی ذاتی خاصیت کا نتیجہ ہے، اس پر کسی خارجی عامل کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔"
( ١٩٧٠ء، جدید طبیعیات،۔ ٥١٩ )