بحث طلب

( بَحْث طَلَب )
{ بَحْث + طَلَب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ حاصل مصدر 'بحث' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طلب' بطور لاحقہ لگنے سے 'بحث طلب' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٠ء میں 'خطبات احمدیہ' میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جس میں بحث و مباحثے کی ضرورت ہو۔
"یہ دونوں مقدمے بحث طلب ہیں۔"      ( ١٩٠٣ء، علم الکلام، ١٠٠:١ )