تفصیلات
آْرْگنائیز آرْگْنائِیزیشَن
یہ لفظ انگریزی زبان کے فعل 'آرگنائز' سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩١١ء، میں "مکاتیب شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - نظم و ترتیب، تنظیم۔
"اب عام آرگنائیزیشن کی ضرورت ہے۔"
( ١٩١١ء، مکاتیب شبلی، ٢٧٧:١ )
٢ - منظم جماعت، مقرر اصول اور مقاصد کے تحت کسی کام کو انجام دینے والی انجمن۔
"اس کے آرگنائزیشن کا وسیع سلسلہ تمام ہندوستان میں پھیلا ہوا ہے۔"
( ١٩١٢ء، مقالات شبلی، ١٦٢:٨ )