بحرالکاہل

( بَحْرُالْکاہِل )
{ بَح (ب فتحہ مجہول) + رُل (الف غیر ملفوظ) + کا + ہِل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'بحر' اور اسم صفت 'کاہل' سے مرکب ہے اور درمیان میں 'ال' بطور تخصیص لگا اور ترکیب میں 'ا' غیر ملفوظ ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء میں "مرآۃ الاقالیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - (لفظاً) سمت، پرسکون، (مراداً) دنیا کا سب سے بڑا سمندر جو قطب شمالی سے خط استوا تک اور خط استوا سے قطب جنوبی تک پھیلا ہوا ہے اور جو اس طرح شمالی و جنوبی امریکہ کے مغربی حصے سے آسٹریلیا جزائر ملایا اور مشرقی ایشیا تک محیط ہے۔ (انگریزی) بحر پیسفک۔
"یہ بحر ظلمات اور بحرالکاہل کے شمالی حصوں میں ملتا ہے۔"      ( ١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ٧١ )
  • Pacific Ocean