بدروح

( بَدْرُوح )
{ بَد + رُوح }

تفصیلات


فارسی اسم صفت 'بد' اور عربی اسم 'روح' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی 'بدروح' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٠٥ء میں "رسوم دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - بھوت پریت یا چڑیل وغیرہ (روایتی طور پر)
"چند روز تک زچہ کے پلنگ کو اکیلا نہیں چھوڑتے جس سے بچے اور بچہ کی حفاظت کروٹ اور بدروحوں سے مقصود ہوتی ہے۔"      ( ١٩٠٥ء، رسوم دہلی، سید احمد، ١٢ )