اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بدلا، وہ چیز جو دوسری چیز کے برابر یا مقابلے کی ہو، قائم مقام۔
"آج ہم میں سے ایک ایسا شخص اٹھ گیا جس کا بدل ملنا مشکل ہے۔"
( ١٩٣٥ء، چند ہمعصر، ٣٠١ )
٢ - مبدل، تبدیل شدہ، بدلا ہوا۔
کیا ترقی مادی سے ہو بدل آئے جب اخلاق و مذہب میں خال
( ١٩٣٠ء، اردو گلستان، ٢٥ )
٣ - بدلنے کا عمل، تبدیلی، مبادلہ۔
"روپے کی بجائے ایک روپے کا نوٹ جاری کیا جائے جو سونے یا دوسرے - سکہ رائج الوقت میں قابل بدل ہو۔"
( ١٩٣١ء، سکہ اور شرح تبادلہ، ١١٥ )
٤ - قیمت۔
"آخر یہ دھات اس نے کسی اور کو سستے بدل میں فروخت کر دی۔"
( ١٩٦٠ء، دھاتوں کی کہانی، ١٠١ )
٥ - تبادلہ، ایک چیز کے عوض دوسری چیز لینے کا عمل۔
گئے وہ عیش و نشاط کے دن رمان رنج و ملال آیا شباب نے شیب سے بدل کر عروج گزرا زوال آیا
( ١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ٦٦:١ )
٦ - عوض، بدلے میں۔
"ان کی تنخواہیں کسی خدمت کے بدل نہ تھیں۔"
( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٨٤:٣ )