پالتو

( پالْتُو )
{ پال + تُو }
( سنسکرت )

تفصیلات


پالن  پالْتُو

"پالنا' مصدر سے صفت بنا۔ سنسکرت میں لفظ 'پالنا' کے مترادف 'پالن' ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٠٧ء میں "مصرف جنگلات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - پالا ہوا، سدھایا ہوا جانور، گھر میں پرورش کیا ہوا۔
"ایک معمولی پالتو جانور سے بچھڑنے پر افسوس ہوتا ہے۔"      ( ١٩٢٩ء، انگوٹھی کا راز، ١٧ )
٢ - وہ جنگلی جانور جو انسان سے ہل مل کر بستی میں رہنے لیں سدھائے سے سدھ جائیں اور ضرورت کے وقت کام آئیں۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 81:5)