پاگل خانہ

( پاگَل خانَہ )
{ پا + گَل + خا + نَہ }

تفصیلات


سنسکرت سے اسم صفت 'پاگل' کے ساتھ فارسی اسم ظرف 'خانہ' بطور موصوف لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٩٣ء میں "بست سالہ عہدِ حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - وہ شفاخانہ جہاں دیوانوں کو علاج کی غرض سے رکھا جاتا ہے، پاگلوں کے رہنے کا مکان۔
"ٹھیک نو بجے منصور پاگل خانے پہنچے وہاں کے ڈاکٹر کو بلا کر اس مریض کا حال پوچھا۔"      ( ١٩٣٩ء، شمع، اے۔آر۔خاتون، ٦١٨ )