پاگل پن

( پاگَل پَن )
{ پا + گَل + پَن }

تفصیلات


سنسکرت سے اسم صفت 'پاگل' کے ساتھ اردو لاحقہ کیفیت 'پن' لگانے سے اسم کیفیت بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٤٤ء میں "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - جنون یا دیوانگی کی کیفیت۔
"ہر طرح کے پاگل پن کو خوب فروغ حاصل تھا بلکہ پاگل پنے کے - نادر نمونے پیدا کیے جاتے تھے۔"      ( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٢١٩ )