پایل

( پایَل )
{ پا + یَل }
( سنسکرت )

تفصیلات


پاد  پایَل

سنسکرت میں اسم 'پاد' کے ساتھ 'ل' بطور لاحقۂ صفت لگنے سے 'پادل' بنا۔ اردو میں اس سے ماخوذ 'پایل' بطور اسم مستعمل ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع   : پایَلیں [پا + یَلیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : پایَلوں [پا + یَلوں (و مجہول)]
١ - پابرنجن، خلخال، پازیب، جھانجھن (جو عورتیں پاؤں میں پہنتی ہیں)
"مسافر - سونے کے پایل کے لیے - بوڑھے شیر کا لقمہ ہوا۔"      ( ١٨٠٣ء،اخلاقِ ہندی، ٨ )
٢ - وہ بچہ جو پاؤں کے بل پیدا ہو، الٹا پیدا ہونے والا بچہ۔
"بچہ پایل ہے، زچگی ذرا مشکل سے ہو گی۔"      ( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٣:٧ )
٣ - تیز روہتھنی یا ہاتھی۔
"ہاتھی میں مثل گھوڑے کے زیادہ عیب نہیں ہوتے خوبیاں یہ ہیں کہ مشک بلند ہو، پایل ہو۔"      ( ١٩١٨ء، بہادر شاہ کا مولا بخش، ٥ )