پاؤڈر

( پاؤُڈَر )
{ پا + اُو + ڈَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٤٢ء میں "سنگ و خشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پاؤُڈَرز [پا + اُو + ڈَرز]
جمع غیر ندائی   : پاؤُڈَروں [پا + اُو + ڈَروں (و مجہول)]
١ - (لفظاً)سفوف، کوئی بھی پسی ہوئی شئے، (مجازاً) غازہ یا جسم پر لگانے کا خوشبودار سفوف۔
 اُدھر تھوپا انہوں نے پاؤڈر جھری زدہ رخ پر ادھر ہم نے مخضب ہو کے بدلی کیچلی اپنی      ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٣٦٣ )
  • powder