پائلٹ

( پائِلَٹ )
{ پا + اِلَٹ (کسرۂ ا مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں مستعمل ہے اردو میں سب سے پہلے ١٩١٧ء میں "سفرنامۂ بغداد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع ندائی   : پائِلَٹو [پا + اِلَٹو (و مجہول)]
جمع غیر ندائی   : پائِلَٹوں [پا + اِلَٹوں (الف، کسرۂ مجہول) (و مجہول)]
١ - جہازراں، ناخدا، ہوائی جہاز چلانے والا۔
"پائلٹ نے حکم دیا کہ جہاز یہیں کھڑا کر دیا جائے۔"      ( ١٩١٧ء، سفرنامۂ بغداد، ١٢ )
  • pilot